نیب نے لیسکو افسران پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 18 مارچ 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں افسران کی طرف سے کک بیکس لینے اور سامان کی خریداری میں خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دیں،نیب نے لیسکو سے گزشتہ 5سال کے دوران سامان کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں لیسکو نے کروڑوں روپے کا ناقص سامان خریدا جبکہ خوردبرد اور افسران کی طرف سے کک بیکس لینے کے الزامات بھی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق لیسکو کے 4چیف انجینئرز، 4ڈائریکٹرز اور دیگر عملے پر ناقص میٹریل کی خریداری کا الزام بھی ہے اور ان سب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے لیسکو سے گزشتہ 5سال کے دوران سامان کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :