چین نے بینک کارڈ فیسوں میں کمی کر دی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین6ستمبر سے بینک کاڈو ں کے ذریعے کی جانے والی خریداری پر فیس میں کمی کرے گا اور ہر سال قریباً7.4بلین یوآن (1.16بلین امریکی ڈالر) بزنس کی بچت کرے گا ۔ اس اقدام کا صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) اور پیپلز بینک آف چائنہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق بینک سروس فیس میں نصف سے زیادہ کمی کی جائے گی اور ڈیپ کارڈوں اور کریڈٹ کارڈوں پر مختلف ہو گی۔

ڈیپ کارڈوں کی فیس مجموعی معاہدے کا 0.35فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ کریڈٹ کارڈوں کی فیس 0.45سے زیادہ نہیں ہو گی ۔ قبل ازیں بینک سروس فیس کے طور پر 0.9فیصد چارج کرتے تھے ۔ دوسری فیسوں میں نیٹ سروس فیس مجموعی ڈیل کا 0.065سے زیادہ نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

سودے کرنے والے اداروں کی طرف سیجمع کی جانے والی فیس کا فیصلہ اداروں اور کاروباری افراد کے درمیان مارکیٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ بعض کاروباری اداروں سے ترجیحی سلوک کیا جائے گا ۔غیر منافع بخش طبی اداروں سے کوئی بینک سروس وصول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی نیٹ ورک سروس فیس وصول کی جائے گی ۔ تبدیلیوں کے بعد این ڈی آر سی کو توقع ہے کہ کیٹرنگ سیکٹر کے لئے مجموعی فیس 63فیصد تک گھٹ جائے گی جبکہ ڈیپارٹمنٹ سٹورز کے لئے قریباً40فیصد گھٹے گی۔

متعلقہ عنوان :