چین کے مرکزی بینک نے لیکویڈی کے دباؤ کو ختم کرنے کے لئے مزید رقم مارکیٹ میں جھونک دی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین کے مرکزی بینک نے جمعہ کو لیکیوٹی دباؤ ختم کرنے کے لئے مارکیٹ میں مزید رقم جھونک دی ۔

(جاری ہے)

پیپلز بینک آ ف چائنہ (پی بی او سی) نے 100بلین یوآن (16.9بلین امریکی ڈالر) کے سات روزہ واپسی خریداری معاہدے(ریپو)کئے یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں مرکزی بینک مستقبل میں دوبارہ فروخت کرنے کے ایک معاہدے کے تحت بینکوں سے سیکیورٹیز کی خریداری کرتا ہے واپسی ریپو جو کہ ماہ رواں کا سب سے بڑا ایک روزہ آپریشن ہے سے 2.2فیصد کی شرح سے رقم وصول کی جائے گی جو کہ جمعرات کو 40بلین یوآن کے مساوی ہے ۔

یہ بات پی بی او سی کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے ۔ یہ اقدام کمشرشل تجارتی قرض دہندگان کے سہ ماہی اختتام کی ریگولیٹری محفوظ ذخائر پورا کرنے کے لئے کیش ذخیرہ کرنے کے پیش نظر منی مارکیٹ شرعوں میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے اضافے کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔ جمعہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں بینچ مارک اوور نائٹ شنگھائی انٹر بینک آفرڈ ریٹ( شیبر) جو اس لاگت کا پیمانہ ہے جس پر چینی بینک دوسروں کو قرضہ دیتے ہیں۔ دو بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 1.99فیصد ہو گیا جو کہ ماہ رواں کی بلند ترین سطح ہے ۔

متعلقہ عنوان :