پاکستان طالبان جنگجوؤں کو بھاری ہتھیار ، دھماکہ خیزمواد اور پیسہ فراہم کررہا ہے ،افغان صوبائی پولیس چیف کا الزام

جمعہ 18 مارچ 2016 18:55

قندھار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان طالبان جنگجوؤں کو بھاری ہتھیار ، دھماکہ خیزمواد اور پیسہ فراہم کررہا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پہلے پاکستان افغان عسکریت پسندوں کو پیسہ اور دھماکہ خیزمواد فراہم کرتا تھا مگراب اس نے افغان باغیوں کو بھاری ہتھیاروں کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

موسم بہار میں طالبان کے حملوں میں اضافے کے بارے میں انتباہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ روسی وفد سے ملاقات کے بعد طالبان کے دیگر مالیاتی ذرائع میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔انکا کہناتھاکہ پولیس صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے اقدامات کررہی ہے اور کچھ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے نئے یونٹس بھی تعینات کیے جائیں گئے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھاکہ موسم سرما میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم یہ تعداد گزشتہ موسم سرما سے کم رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :