لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا حکم

تمام ناکہ جات پردوسرے شہروں سے آنیوالے اورافغان باشندوں کی رجسٹریشن کیلئے بھی انتظامات مکمل

جمعہ 18 مارچ 2016 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا۔ جس میں تمام ناکہ جات پر سپیشل رجسٹر اورپرفارمے رکھوا دیے گئے ہیں جن میں دوسرے شہروں سے آنے والے بالخصوص علاقہ غیر اورافغان باشندوں کے اندراج کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

ایس پی کی ہدایت پرتمام ناکہ جات بالخصوص ناکہ بابو صابو، ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ ، ناکہ نیو راوی پل، ناکہ سگیاں اور شیراکوٹ پر ہر شفٹ کے دوران مشکوک گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ دوران چیکنگ اب تک 12ہزار سے زائد گاڑیوں اور 25سو سے زائدموٹر سائیکلوں کو چیک کر کے سیکیورٹی کے حوالہ سے باقاعدہ طور پر ان کا اندراج کیا گیا ہے اس عمل سے شہر بھر میں گاڑی چوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایس پی مجاہد کی ہدایت پر تمام ناکہ جات پردوسرے شہروں سے آنے والے اورافغان باشندوں کی رجسٹریشن کے لئے بھی انتظامات مکمل کروا دیے ہیں۔ جس میں شہر میں داخل ہونے والے علاقہ غیر کے رہائشیوں اور افغان باشندوں کے مکمل کوائف موقع پر موجود پولیس آفیسر رجسٹر میں درج کرے گا تا کہ کوئی غیر قانونی طور پر شرپسندودشمن عناصر شہر میں داخل نہ ہو سکے۔

گزشتہ روز ایس پی سید کرار حسین نے شروع کی گئی اس خصوصی مہم کے سلسلہ میں ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کا اچانک وزٹ کیا اور ناکہ پر موجود آفیسران واہلکاران کو اس خصوصی مہم کے متعلق بریفنگ دی۔ ایس پی نے ناکہ انچارجز کو خصوصی ہدایت دی کہ اس مخصوس مہم کو غیر معمولی طور پر اہمیت دی جائے اورکسی قسم کی تساہل یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر خصوصی فوکس کریں اور مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ایس پی مجاہد نے تمام اہلکاران کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو اور نہ کوئی شر پسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :