بیٹ کا تحفہ دینے پر کوہلی کا شکر گزار ہوں: محمد عامر

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 18:55

بیٹ کا تحفہ دینے پر کوہلی کا شکر گزار ہوں: محمد عامر

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) محمد عامر کا کہنا ہے کہ بیٹ کا تحفہ دینے پر کوہلی کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے پاکستانی نوجوان گیند باز محمد عامر کو بیٹ کا تحفہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محمد عامر کا کہنا ہے کہ کوہلی نے ایشیا کپ میں انہیں بیٹ کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ بیٹ کا تحفہ دینے پر کوہلی کے شکرگزار ہیں۔ بیٹ کافی اچھا لگا رہا ہے امید ہے اس سے اچھی بیٹنگ کا مطاہرہ کر پاوں گا۔