ڈی او ایکسائز کا تحصیل پتوکی کا دورہ ‘ناقص کارکردگی اور ریکارڈ درست نہ ہونے پر انسپکٹر اور سینئر کلر ک معطل

جمعہ 18 مارچ 2016 18:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کا تحصیل پتوکی اور سب آفس پھولنکر کا دورہ ‘ناقص کارکردگی اور ریکارڈ درست نہ ہونے پر انسپکٹر اور سینئر کلر ک کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم نے گزشتہ روز عوامی شکایات کے پیش نظر تحصیل پتوکی اور سب آفس پھولنگر کا اچانک دورہ کیا اور پھولنگر میں ٹیکسز ریکوری کی ناقص کارکردگی پر انسپکٹر ایکسائز سلیم مومن اور ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے سینئر کلرک محمد رفیق کو معطل کر کے قصور آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ڈی او ایکسائز نے پتوکی آفس کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کوحکم دیا کہ مختلف ٹیکسز ریکوری کومقررہ ٹارگٹ کیمطابق 100فیصد یقینی بنایا جائے ورنہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔