لاڑکانہ ،قمبر کے قریب گاؤں فیض محمد بجرانی کے رہائشیوں کا زمین پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 18 مارچ 2016 19:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) قمبر کے قریب گاؤں فیض محمد بجرانی کے رہائشیوں نے زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے صدرالدین چانڈیو، دلدار چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر انہوں نے الزام لگاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 20 سال قبل ہماری 100 جریب زرعی زمین پر بااثر ملزمان دلی جان چانڈیو، سلیمان چانڈیو سمیت دیگر نے قبضہ کیا ہوا ہے اور اب ملزمان ہمیں مسلسل جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس نے تاحال ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے جس کے باعث ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ زرعی زمین پر قبضہ ختم کرکے ہمیں تحفظ فراہم کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :