چیف ایگزیکٹو آفیسر کوتھم احمد شفیق کے والد مرحوم کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام

جمعہ 18 مارچ 2016 19:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم کالج اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (گوتھم) احمد شفیق کے والد حاجی عبدالغنی مرحوم کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی مقامی ہال میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال ، ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک ، سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجینئر سہیل لاشاری ، سفر نامہ نگار مقصود چغتائی ، صہیب مرغوب ، نجم ولی ، مجیب الرحمٰن شامی ، ممتاز مسلم لیگی رہنما شاہد قادر ، محبت شجاع رانا ، ممتاز عالم دین ٹریول ایجنٹس صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ۔

متعلقہ عنوان :