بھارت سے فائنل جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے ،سپورٹس کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا ،شعیب صدیقی
جمعہ 18 مارچ 2016 19:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں بھارت سے فائنل جیتنے والی پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ کونسل کے چئیرمین میاں جاوید علی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو تحائف دیے ۔
ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کا فروغ صحت مند شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے بالخصوص یوتھ کو معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی ہونے چاہیے بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی شعبہ بھی کرپشن اور اقربا پروری سے محفوظ نہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو سیاست سے پاک کیا جائے انہوں نے ڈیف کرکٹ ٹیم کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ٹیم کے کھیلاڑیوں کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور عبدالعلیم خان کی طرف سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.