فی تارک وطن 670 یورو ماہانہ بہت کم ہیں،16جرمن ریاستوں کا میرکل سے مطالبہ
مالی وسائل کی عدم فراہمی کی صورت میں جرمن شہر مزید مالی بوجھ برادشت نہیں کر پائیں گے،مشترکہ کانفرنس
جمعہ 18 مارچ 2016 19:35
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) جرمنی کی سولہ وفاقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کو رہائش گاہیں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے اور ان کے انضمام کے لیے جرمنی کی وفاقی حکومت فوری طور پر مزید مالی وسائل فراہم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی کانفرنس کے صدر اور وفاقی جرمن ریاست بریمن کے گورننگ میئر کارسٹن سیلنگ کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کی عدم فراہمی کی صورت میں جرمن شہر مزید مالی بوجھ برادشت نہیں کر پائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ صوبوں میں منعقد ہونے والے حالیہ انتخابات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر برلن حکومت نے فوری اور موثر اقدامات نہ کیے تو وفاقی حکومت کو مزید سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔(جاری ہے)
سی ڈی یو سے تعلق رکھنے والے جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ کے وزیر اعلیٰ رائنر ہاسلوف کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک نئے معاشی منصوبے کی ضرورت ہے۔
مہاجرین کی آباد کاری اور پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی کی جیسی صورت حال اس وقت ہے، وہ کارآمد نہیں ہے اور اسے بدلنا پڑے گا۔جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کے سربراہ ہورسٹ زیہوفر کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرمنی کی امیر ریاستوں میں شامل ہونے کے باوجود ان کا صوبہ بھی مہاجرین اور پناہ گزینوں پر اٹھنے والے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ زیہوفر کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے فی تارک وطن 670 یورو بھی فراہم کرنے کے بعد بھی تارکین وطن پر اٹھنے والے کل اخراجات کا صرف سترہ فیصد بنتا ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے زیہوفر کا کہنا تھاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ وفاقی حکومت کو کم از کم کل اخراجات کا پچاس فیصد فراہم کرنا چاہیے۔سیکسنی انہالٹ کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ پناہ گزینوں کی تعداد کا تعین بھی ان کی جانب سے سیاسی پناہ کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرائے جانے کے بعد کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.