سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا
اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے،وائٹ ہاؤس
جمعہ 18 مارچ 2016 19:36
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے نیوز بریفنگ میں سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے جنگی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تشدد وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے شہری اس فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔
ہم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد العسیری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یمن میں بحران کے جلد سے جلد سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی جانب لوٹ آئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
-
97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
-
امریکی صدرکے چچا کوآدم خورکھا گئے
-
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
-
مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
-
سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پرغور
-
افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
-
حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
-
خطے میں روس ایران گٹھ جوڑکامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر
-
بھارت،باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.