پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے: عمران‌ خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 19:47

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران کان بھارتی شہر کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ کولکتہ میں میڈیا ےس گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو کبھی بھی شکست نہیں دے پایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا مشکل ہو گا۔ تاہم کولکتہ میں پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ شکست دی ہے۔ اس لیے پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 اوورز کا کھیل پورے میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کا مورال بلند نظر آ رہا ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر میدان میں اترنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :