حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے راہنماء نے ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘کا نعرہ نہ لگانے سے انکار پرمسلمان
رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا
جمعہ 18 مارچ 2016 19:51
لکھنؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) ہندوستان میں مسلمانوں کی بڑی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ نہ لگانے کے بیان پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماء نے ان کی زبان کاٹنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے رہنما شیام پرکاش دیویدی نے اعلان کیا کہ جو بھی اسد الدین اویسی کی زبان کاٹے گا اس کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شایام پرکاش دیویدی نے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ اسد الدین اویسی کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ مہارشٹرا میں 4 روز قبل ایک جلسے سے خطاب میں اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ اگر میرے گلے پر چھری بھی رکھ دیں تب بھی میں 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ نہیں لگاؤں گا۔(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کر دی تھی کہ 'جئے ہند' کا نعرہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ اتر پردیش کی بی جے پی نے شیام پرکاش دیویدی کو اعلان کے فوری بعد پارٹی کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ 15 دن کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی۔ہندوستان کے نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن مادھوکر بھگوت نے مطالبہ کیا کہ اسد الدین اویسی کی ہندوستانی شہریت ختم کی جائے۔موہن مادھوکر بھگوت کا کہنا تھا کہ اسد الدین اویسی کو اپنے اس بیان کے بعد پاکستان چلے جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ نہ لگائے ان کی ہندوستانی شہریت اور ووٹ کا حق ختم کر دینا چاہیے۔دوسری جانب دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے لکھنؤ میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، خیال رہے کہ ہندوستان کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ ہے، ایک سال میں اب تک 6 بار ریاستی حکومت اسد الدین اویسی کو جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.