واپڈ ملازمین کی ملی بھگت، بجلی چوری عروج پر، بوگس میٹر لیکر صارف کو دے دیا جاتا ہے
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 20:02
مصطفی آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18مارچ۔2016ء) واپڈ ملازمین کی ملی بھگت سے بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، ٹاؤٹ مافیا واپڈ ا ملازمین سے بوگس میٹر لیکر صارف کو دے دیا جاتا ہے، ہر ماہ ریڈنگ کرنے کیلئے جانے والے میٹر ریڈروں نے آنکھیں بند کر لی، چند میٹر سابقہ دور میں دفتر سے چوری ہو گئے تھے، واپڈا ملازمین چوری شدہ میٹروں کی FIRدینے سے قاصر، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد میں ٹاؤٹ مافیا واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے ہزاروں روپے لیکر صارف کو جعلی میٹر لگا دیا جاتا ہے ، جس کا دفتر میں ریکارڈ نہیں ہوتا، واپڈا ملازمین اور ٹاؤٹ ہزاروں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں جبکہ صارف کو مفت بجلی کی استعمال کرنے کی سہولت سے مستفید ہوتا ہے، بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے صارفین نے ٹاؤٹوں کو میٹر لگوانے کیلئے رقم دے رکھی ہے، ٹاؤٹ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے اصل میٹر لگانے کی بجائے بوگس میٹر لگا دیتے ہیں اور فی میٹر دس سے بیس ہزار روپے وصول کرکے خود ہڑپ کر جاتے ہیں،پر یس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی ٹیم نے مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں لگائے گئے بوگس میٹروں کی تصاویر حاصل کرکے ایس ڈی او واپڈا سے ان میٹروں کی بابت تفصیلات سے آگاہی چاہی تو بتایا گیا کہ میٹر واپڈا کے دفتر سے چوری ہو چکے ہیں جن کی FIRتھانہ مصطفی آباد میں درج ہے جبکہ FIRکا نمبر بتانے سے قاصر رہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر بجلی چوری ممکن نہیں، حکومت بجلی چوروں کو وعدہ معاف گواہ بنا کر بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی اور بجلی چوروں کو ایک بار معاف کر دے تو بجلی چوری ہمیشہ کیلئے رک جائے گی، جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے تو دیگر ملازمین بجلی چوری کروانے کی بجائے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے، وہ نہ تو بجلی چوری کروائیں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.