نئے ڈی پی او پاکپتن ملک کامران یوسف نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 20:04

پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18مارچ۔2016ء)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او پاکپتن ملک کامران یوسف نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انہوں نے اپنے آفس کے تمام سٹاف سے میٹنگ کی اور مختلف امورکے متعلق ہدایت جاری کیں اور کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو مستعدی اور دیانت داری سے سر انجام دیں ملک قوم اور محکمہ کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔