پنجاب حکومت کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان

ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 20:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خا ن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہاہے ‘مریضوں کے علاج معالجہ کے غرض سے مثبت اقدامات تسلسل کے ساتھ کئے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو گھر کے قریب ہی آسانی کیساتھ طبی سہولیات میسر آسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزٹی ایچ کیو ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر چونیاں کے اچانک دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نذیر ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد چیمہ ، ٹی ایم او گلشن نورین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے ہسپتال میں عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے ہسپتال کی تمام وارڈز ، ایکسرے روم ، لیبارٹری ، میڈیسن سٹور ،آپریشن تھیٹر اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیااور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او اور ایم ایس نے ہسپتال میں لوگوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے لینڈ ریکارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے کمپیوٹرائزڈ نظام کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور انکے مسائل بھی سنے جنہیں فوری حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :