وزیر اعلی شہباز شریف نے جنرل ہسپتال کیلئے 1373چارج نرسوں کی نئی اسامیوں کی منظوری دیدی

موجودہ حکومت کی ترجیحات میں صحت کے شعبے کو اولین ترجیح حاصل ہے ،نئی بھرتیوں سے صوبے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال مزید بہتر ہو گی‘پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود

جمعہ 18 مارچ 2016 20:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کا لج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں چارج نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے 1373نئی اسامیوں کی منظوری دے دی جس کا براہ راست اثر مریضوں اور ان کے لواحقین پر مرتب ہو گا اور صوبے میں نرسوں کی بے روزگاری کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسنگ سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پرنسپل سکول آف نرسنگ رئیسہ اشتیاق ، اے ایم ایس ڈاکٹر شبنم گلزار ، ڈی سی این فرحت محبوب ، نرسنگ سپریٹنڈنٹ رضیہ بانو اور انتظامی ڈاکٹروں سمیت نرسوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں صحت کے شعبے کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس بات میں کو ئی شک نہیں کہ وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت آج ایل جی ایچ کا ہر شعبہ اپ گریڈ ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چارج نرسوں کی اسامیوں کی منظوری ہو یا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے ریگولر کرنے کا معاملہ یا ہسپتال میں ترقیاتی کام ہوں ، سب کے لئے حکومت نے ہمیشہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہو ئے نہ صرف بر وقت فیصلے کئے اور خطیر فنڈز فراہم کئے جس کا تمام کریڈٹ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو جا تا ہے -انہوں نے کہاکہ 1373چارج نرسوں کی بھرتی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی میرٹ پالیسی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ہمارا نصب العین ہو گی اور ہم ہر حال میں وزیر اعلی کی توقعات پر پور ا اتریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نرسیں دو مرحلوں میں بھرتی کی جائیں گی-

متعلقہ عنوان :