امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا مطیع الرحمن نظامی کو سنائی جانے والی سزائے موت کی مذمت
شیخ حسینہ واجد بنگلہ وزیراعظم بھارتی ایماء پر وزیراعظم کی بجائے ڈھاکہ میں دہلی کی وائسرائے کاکردار ادا کررہی ہے حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرے ‘ احتجاجی مظاہر ے سے لیاقت بلوچ ، حافظ محمد ادریس ، ذکر اﷲ مجاہد و دیگر رہنماؤں کا خطاب
جمعہ 18 مارچ 2016 20:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کی بھارت نواز وزیراعظم شیخ حسینہ واجد حکومت کے قائم کردہ انتہائی متنازعہ جنگی جرائم ٹریبونل ونام نہاد عدالتی ٹربیونل نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت دینے کا اعلان کردیا ہے، بنگلہ دیشی حکومت کے اس فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد ، محمد اصغر ، ممبر صوبائی اسمبلی کے پی کے ودیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ واجد جماعت اسلامی کے رہنماؤں علی احسن مجاہد ،ملا عبدالقادر ، سابق امیرجماعت اسلامی پروفیسر غلام اعظم کو نام نہاد عدالت نے نوے سال کی ظالمانہ قید کی سزاسنائی تھی اور وہ دوران حراست انتقال کرچکے ۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش وزیراعظم کی تشکیل کردہ جنگی جرائم کے ٹریبونل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی اسے مسترد کرچکی ہیں۔ موجودہ حکومت محض سیاسی انتقام کے جنون میں43سال قبل کے گڑے مردے اکھاڑتے ہوئے ان تمام لوگوں کو سزائے موت دینا چاہتی ہے۔ جنہوں نے 1971کی جنگ میں متحدہ پاکستان کو بچانے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیاتھا۔ انھوں نے کہا حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ شیخ مجیب الرحمن اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان ہونے والے معاہدے جس میں طے ہوا تھا کہ دونوں ممالک جنگی جرائم کے مقدمے نہیں چلائیں گے۔ لہذا اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرے ۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی شرمناک اورافسوسناک ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مولانا مطیع الرحمن نظامی اوردیگر رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف OIC، اقوام متحدہ سمیت تمام فورم پر اس اہم معاملے کو اٹھا ئے۔ اگر آج ہم نے وطن کی سا لمیت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو فراموش کردیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور آئندہ ملک وقوم کے لیے قربانیاں پیش کرنے کا جذبہ سرد پڑجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا مطیع الرحمن نظامی سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کے دور میں وزیربھی رہ چکے ہیں۔ اس دور میں BNPنے جماعت اسلامی سے اتحاد کرکے حکومت بنائی تھی ۔ مولانا مطیع الرحمن نظامی کو 1971کے فسادات میں ملوث قرار دیتے ہوئے نام نہاد عدالتوں کے ذریعے عدالتی قتل کا حکم صادرکیاگیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد بنگلہ وزیراعظم بھارتی ایماء پر وزیراعظم کی بجائے ڈھاکہ میں دہلی کی وائسرائے کاکردار ادا کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ افسوسناک مقام یہ ہے کہ عالم اسلام سویا پڑا ہے اور اس بے حسی کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی کہ بنگلہ دیش میں اتنی بربریت اورمظالم کے خلاف عالم اسلام سے ایک آواز بھی تاحال نہ اٹھ سکی ہے۔مزید قومی خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.