صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنوا ز نے پاپولیشن کے کنٹرول سے متعلق آگاہی واک میں شرکت کی
ہمارا پیغام ہے کہ بچوں میں مناسب وقفہ کیا جائے تا کہ صحت مند نسلیں پروان چڑھ سکیں ، ذکیہ شاہنواز
جمعہ 18 مارچ 2016 20:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ ماں اور بچے کی صحت خاص اہمیت کی حامل ہے اس لئے بچوں میں مناسب وقفہ کرنا ضروری ہے تاکہ ایک اچھی اور صحت مند قوم ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے، اس حوالے سے بہبودآبادی پروگرام کے تحت چلائی جانے والی جاری آگاہی مہم کے ذریعے صوبائی، تحصیل اور ضلعی سطح پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام کو ضروری معلومات و سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودآبادی اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں مناسب حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے لیبرٹی چوک سے حسین چوک تک محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی واک میں حصہ لیتے ہوئے کیا- انہوں نے کہاکہ موجودہ دور کے مسائل کے تناظر میں فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں تعینات سٹاف ماں اور بچے کی صحت ، خاندانی اور معاشی مسائل کے پہلوؤں سے عوام کو روشناس کروا رہا ہے اور ان مسائل کی وجوہات اور تدارک کے حوالے سے فیملی پلاننگ سے متعلق کونسلنگ کے ذریعے معاشرے میں صحت مند اور ترقی پسند سوچ کو متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.