تحفظ ماحولیات پنجاب کونسل نے موجودہ ماحولیاتی قانو ن میں ترمیم اور کوالٹی سٹینڈرڈکی تشکیل کی منظوری دیدی

جمعہ 18 مارچ 2016 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات و بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے تحفظ ماحولیات کے دفتر میں تحفظ ماحولیات پنجاب کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں تحفظ ماحول کے موجودہ قانون میں ترمیم اور کوالٹی کے نئے معیارات کی تشکیل کی منظوری دی گئی تاکہ آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکے ان میں کونسل کے قوانین (NEQS ) قومی ماحولیاتی معیارات کو بطور (PEQS ) پنجاب ماحولیاتی کوالٹی سٹینڈرڈ اختیار کرنا ،دریائی ونہری پانی کے معیار کا تعین کرنے جیسے معاملات زیر غور لائے گئے کونسل نے ہسپتال کے فضلات کی ٹریٹمنٹ کے معیار متعین کرنے کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،شاویز خان متعلقہ سرکاری محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، چیمبر آف کامرس اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :