ترک دارالحکومت انقرہ میں فائرنگ کا تبادلہ،چار افراد ہلاک

جمعہ 18 مارچ 2016 20:25

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ترک دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم گزشتہ ویک اَینڈ کے ہولناک خود کْش بم حملے کے بعد سے انقرہ شہر کی سکیورٹی چوکس رکھی گئی ہے۔ مقامی میڈیا اور حکام نے بتایا ہے کہ ان میں سے کسی بھی واقعے میں عسکریت پسند ملوث نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ایک واقعے میں ایک مرد پولیس اہلکار نے ایک خاتون پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور دوسرے واقعے میں ایک شخص نے اپنے بھائی اور بھابی کو ہلاک کرنے کیبعد خود کو بھی گولی مار لی۔ گزشتہ اتوار کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے قریبی وابستگی رکھنے والے ایک گروپ کی طرف سے کیے جانے والے ایک خود کْش کار بم حملے میں سینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :