برازیلی پارلیمنٹ میں صدردِلما رْوسیف کے خلاف مواخذے کی تحریک ،عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
جمعہ 18 مارچ 2016 20:25
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) برازیل کے ایوانِ نمائندگان نے صدر دِلما رْوسیف کو اْن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پارلیمانی کمیٹی اس امر کی تحقیقات کرے گی کہ آیا رْوسیف کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں، جو انہیں اْن کے عہدے سے ہٹانے کا جواز بن سکتے ہوں۔
ملکی اپوزیشن رْوسیف پر الزام عائد کرتی ہے کہ اْنہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے مالی وسائل ناجائز طریقے سے حاصل کیے۔ دریں اثناء ایک وفاقی جج نے سابق صدر لوئیس اناسیو لْولا ڈے سِلوا کو رْوسیف کی کابینہ کے چیف آف سٹاف کے طور پر نامزدگی مسترد کر دی ہے۔ جج نے یہ فیصلہ سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے باعث کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.