برازیلی پارلیمنٹ میں صدردِلما رْوسیف کے خلاف مواخذے کی تحریک ،عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

جمعہ 18 مارچ 2016 20:25

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) برازیل کے ایوانِ نمائندگان نے صدر دِلما رْوسیف کو اْن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پارلیمانی کمیٹی اس امر کی تحقیقات کرے گی کہ آیا رْوسیف کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں، جو انہیں اْن کے عہدے سے ہٹانے کا جواز بن سکتے ہوں۔

ملکی اپوزیشن رْوسیف پر الزام عائد کرتی ہے کہ اْنہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے مالی وسائل ناجائز طریقے سے حاصل کیے۔ دریں اثناء ایک وفاقی جج نے سابق صدر لوئیس اناسیو لْولا ڈے سِلوا کو رْوسیف کی کابینہ کے چیف آف سٹاف کے طور پر نامزدگی مسترد کر دی ہے۔ جج نے یہ فیصلہ سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے باعث کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :