امتیازی سلوک روا رکھنے پر ڈَچ سیاستدان گیرٹ ولڈرزکے خلاف مقدمہ،25سال قید کا امکان

جمعہ 18 مارچ 2016 20:25

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ایمسٹرڈم کی ایک عدالت میں دائیں بازو کے ڈَچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا جرم ثابت ہونے پر گیرٹ ولڈرزکو پچیس سال قید کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اْن پر ہالینڈ میں بسنے والی مراکشی اقلیت کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھنے اور نفرت پھیلانے کے الزامات ہیں۔ وِلڈرز کا موقف ہے کہ اْنہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ قصور وار قرار دیے جانے کی صورت میں اْنہیں ایک سال تک کی سزائے قید اور زیادہ سے زیادہ سات ہزار چار سو یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :