لیبیا کی حکومت تیونس سے طرابلس منتقل کرنے کا اعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 20:26

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں کے اندر اندر تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم فائزسراج نے یہ اعلان اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

اْن کا کہنا تھا کہ طرابلس میں پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ چند مسلح گروپوں اور ا قوام متحدہ کے ساتھ بھی ایک ایسے سکیورٹی پلان پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صدارتی کونسل اور اْس کی نامزد کردہ حکومت کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس منتقل کر دیا جائے گا۔ اِدھر فرانس نے اس منتقلی کے سلسلے میں لیبیا کی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔