میانمارکے نومنتخب صدرکا 12وزارتیں ختم کرنے ، نسلی امور کی وزارت قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 20:26

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)میانمار کے نومنتخب صدرتن جو نے بارہ وزارتیں ختم کرنے وارنسلی امورکی وزارت قائم کرنے کا اعلان کردیا،مقامی میڈیا کے مطابق میانمار کی نئی پارلیمان میں آئندہ حکومت کے دوران وزارتوں کی نوعیت میں بڑی تبدیلیوں پر بحث ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان تبدیلیوں میں نسلی امور کی ایک نئی وزارت کا قیام بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے نو منتخب صدر تِن جو نے کہا کہ وہ کوئی ایک درجن وزارتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار کی آبادی کا تیس تا چالیس فیصد مختلف نسلی اقلیتوں پر مشتمل ہے، جو زیادہ تر سرحدی علاقوں میں آباد ہیں۔