پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ٗ وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 18 مارچ 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی ٗ ودفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے افغانستان میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے خران میخائل میلبنن اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فراینوئس کاؤٹین نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تجارتی و کاروباری سرگرمیاں خطے میں صورتحال کو معمول پر لانے اور امن کے قیام میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔