صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات عوام تک پہنچانا آفیسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ، عزیز احمد تارڑ

جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میڑیل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، نصیرآباد میں بند تعلیمی اداروں ،غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی،کمشنر نصیرآباد ڈویژن

جمعہ 18 مارچ 2016 20:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن عزیز احمد تارڑنے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات عوام تک پہنچانا آفیسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میڑیل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نصیرآباد میں بند تعلیمی اداروں اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی نصیرآباد میں قیام امن کیلئے لیویز اور پولیس فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے کسانوں زمینداروں کے مسائل حل کرنے بروقت پانی کی ترسیل کیلئے پٹ فیڈرکینال کھیر تھر کینال سمیت تمام ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے گا تاکہ ٹیل کے زمینداروں کو زرعی پانی پروقت مہیا کیا جاسکے یہ بات انہوں نے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ریاض احمد بلوچ کی جانب سے آبی منصوبوں کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپریس کلب کے سابق صدر نصیراحمد مستوئی عبداﷲ رند واحد بخش جتوئی ایس ڈی او ایری گیشن محمد عظیم لونی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد پٹ فیڈر کینال سمیت تمام شاخوں کی حفاطتی پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں زمینداروں کو چاول کی فصل کی کاشت کیلئے بر وقت پانی کی فراہمی محکمہ ایریگیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے اور ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کام بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور زرعی پانی کی چوری کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے ایف سی اور پولیس سے خصوصی مدد حاصل کی جائے گی کوتاہی کمزوری کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور کمشنر آفیس ڈپٹی کمشنروں سمیت تمام ضلعی آفیسران کے دفاتر کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے تاہم عوام کیلئے تمام دفاتر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام الناس کو رلیف فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :