کراچی، پاکستان تر کما نستان تجارت سے سابق سوویت یونین سے قبل کا قدیم تاریخی تجارتی روٹ بحال ہوگا، عبدالرؤف عالم

جمعہ 18 مارچ 2016 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم نے وسطی ایشیا ئی ریاستوں کے سا تھ تجا ر تی تعلقات کے فروغ کیلئے روابط کو تر جیحی بنیادوں پر مستحکم کرنے کی حکو متی حکمت عملی کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تر کما نستان کے صدر کا ا یک بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ سطی ایشیا ئی ریاستوں کو پاک چا ئنا اقتصادی راہداری جیسے مختصر روٹ کے ذریعے مڈل ایسٹ،افریقہ اور فارایسٹ ممالک کی منڈیو ں تک رسائی دینے سے قدیم تجا ر تی روٹ کو بحال کرے۔ انہوں کہا کہ سابقہ سوویت یونین رجیم میں وسطی ایشیائی ریاستوں اور جنو بی ایشیا ئی ممالک کے درمیان قدیم تاریخی روٹ کے ذریعے تجارت ختم ہو گئی تھی اور تجارت کا رخ یورپ کی طرف ہو گیا۔

(جاری ہے)

روف عالم نے بتایا کہ چھ وسطی ایشیا ئی ریاستیں اقتصادی تعاون کی تنظیم ECOکی ممبران ہیں۔ اور ترکمانستان میں قدرتی ذخائر سے مالامال ہونے کے باوجود اسکی GDPبہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو ویت یونین کے خا تمہ کے بعداب تک تر کما نستان پاکستان سمیتECOکے دیگر ممبرممالک کے ساتھ مضبو ط تجا ر تی تعلقات نہیں بنا سکا۔انہوں نے کہا کہECOچیمبر آف کا مرس تر کما نستان میں تجا ر ت اور معا شی سر گر میوں میں اضا فہ کیلئے چیمبر ز آف کامر س کی سر گر میوں کو فروغ دینا چا ہتا ہے۔

کیونکہ تر کمانستان میں چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سر گر میوں کا تجزیہ اور تجر بہ کی کمی ہے ۔کیونکہ سابقہ سوویت یونین کی سینیٹر لائزڈ اکنامی میں چیمبر ز آف کامرس کی کو ئی ضرورت نہیں تھی۔صدر FPCCIاورECOچیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور تر کما نستان کے درمیان درپیش چیلنجز اب بہترین تجا ر تی مواقع میں بدل گئے ہیں اور دو نو ں ممالک اپنے با ہمی تجا ر تی اور معا شی تعلقات کو مزید مضبو ط کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زراعت ،کمیو نیکشن ،ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبو ں میں بھی تعاون بڑھا نے اور دونوں ملکو ں کے بزنس کمیو نٹی کے درمیان روابط بڑھا نے پربھی زور دیا ۔روف عالم نے حکومت کی تو جہ گوادر تر مذ موٹروے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس منصو بہ سے گوادر ازبکستان ،افغا نستان ،تر کمانستان اور تاجکستان سے مربوط ہو جا ئیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ECOکا روٹ اسلام آباد،تہران،استنبول کارگو ٹرین کے پاکستان بذریعہ منصوبہ کو بھی بحال کیا جائے اور اس ٹرین روٹ کو بذریعہ ایران تر کما نستان اور تاجکستان تک بڑھا یا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے کہاکہ اس سلسلے میں پا کستان پہلے ہی TIRکنو نشن پر دستخط کر چکا ہے۔جسکے تحت وسطی ایشیائی ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی تر سیل بلا رکاوٹ ہو گی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔روف عالم نے کہا کہ یہ ٹرانسپورٹیشن لنک کے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کردار اداکر ینگے اور پاکستان کی اقتصادی تر قی اور توانائی کی کمی پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :