پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 122.65 پوائنٹس کے اضافے سے 33080.40 پوائنٹس پر بند
جمعہ 18 مارچ 2016 20:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 122.65 پوائنٹس کے اضافے سے 33080.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 33000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 122.65 پوائنٹس کے اضافے سے 33080.40 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 39.71 پوائنٹس کی تیزی سے 19374.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 95.08 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 69.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 13 پوائنٹس کی کمی سے 14698.32 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 351.83 پوائنٹس کے اضافے سے 12441.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 23.71 پوائنٹس کی تیزی سے 15517.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پیلپس مورس پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 74.90 روپے کے اضافے سے 1799.90 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی سودے بھی 21.50 روپے کی تیزی سے 461.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر فائبر اور جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائبر کے حصص کی قیمت 28 روپے کی مندی سے 542 روپے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمت بھی 16 روپے کی کمی سے 382 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7 روپے سے شروع ہو کر 7.10 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 12 لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے 8.80 روپے سے شروع ہو کر 9.01 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 28 لاکھ 26 ہزار 710 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 3 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار 426 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 63 ارب 46 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار 295 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 82 ارب 68 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار 658 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 92 لاکھ 1 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.