چین کی جاپانی نصابی کتب میں دیاؤ جزیروں کو خودمختاری کا حصہ قرار دیئے جانے پر تنقید

جمعہ 18 مارچ 2016 20:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین نے جاپان کی جانب سے نصابی کتب میں دیاؤ جزیروں کو اپنی خودمختاری کا حصہ قرار دیئے جانے کے عمل کو شدید تنقید کو نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کی جانب سے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں جاپان پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نصابی کتب کے ذریعے درست تاریخ کو پڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل ترتتیب حقیقت ہے کہ دیاؤاور اس سے ملحقہ جزیرے چین کی خودمختاری کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں ۔ ہمارا یہ موقف مستقل اور واضح ہے ۔ جاپان کو تاریخ کا سامنا کرتے ہوئے نوجوان نسل کو درست حقائق بتانے چاہیے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے ہمسایوں اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :