چین اورگیمبیا کے مابین سفارتی تعلقات بحال

جمعہ 18 مارچ 2016 20:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین نے مغربی افریقی ملک گیمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لو کانگ کی جانب سے پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور گیمبیا کے وزیر خارجہ نین میکدوال گائی نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے تا ہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :