چین میں گزشتہ مہینے فضا ء کے معیار میں بہتری ریکارڈ

جمعہ 18 مارچ 2016 20:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین میں فضاء کا معیار رواں سال فروری میں گزشتہ سال کی نسبت بہترین ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی وزارت تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین میں فضا کا معیار گزشتہ سال فروری کی نسبت72فیصد بہتر رہا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے چین کے 338شہروں میں فضائی معیار کا جائزہ لیا گیا جن میں لاشا،ہیوئی ژو، ہیکو، جیامن ڈونگ گوان کا فضائی معیار بہترین رہا جبکہ ارومچی ،ژنگ تائی، بوڈنگ، ہینگشوئی اور ین چوآن میں فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ۔ بیجنگ میں فضا کے معیار میں 82.2فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :