چین کی مغربی افریقی ملک گینیا کوتین ملین ڈالرز کے دفاعی سامان کی فراہمی

جمعہ 18 مارچ 2016 20:37

کونارکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین نے مغربی افریقی ملک گینیاکو باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تین ملین ڈالرز کا دفاعی سامان فراہم کیا۔ رپورٹ کے مطابق دفاعی سازوسامان میں بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور دیگر سازوسامان موجود ہیں۔سامان فراہم کرنے کا بنیادی مقصد گینیا کی افواج کے آپریشنز کو مدد فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے گینیا کے شہر مالی میں دہشتگردوں کے حملے میں 7فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد گینیا کے صدر ایلفا کونڈے نے عالمی برادری سے درخواست کی تھی کہ ان کی فوج کے استحکام کے لئے مدد فراہم کی جائے ۔ گینیا میں چین کے سفیر بیان جیان چیانگ نے اس موقع پر کہا ہے کہ اس درخواست پر چین نے کھلے دل سے مدد فراہم کی ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دفاعی سازوسامان گینیا کو امن واستحکام برقراررکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :