واپڈ ملازمین کی ملی بھگت، بجلی چوری عروج پر، بوگس میٹر لیکر صارف کو دے دیا جاتا ہے
ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 21:50
مصطفی آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 مارچ۔2015ء) واپڈ ملازمین کی ملی بھگت سے بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، ٹاؤٹ مافیا واپڈ ا ملازمین سے بوگس میٹر لیکر صارف کو دے دیا جاتا ہے، ہر ماہ ریڈنگ کرنے کیلئے جانے والے میٹر ریڈروں نے آنکھیں بند کر لی، چند میٹر سابقہ دور میں دفتر سے چوری ہو گئے تھے، واپڈا ملازمین چوری شدہ میٹروں کی FIRدینے سے قاصر، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد میں ٹاؤٹ مافیا واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے ہزاروں روپے لیکر صارف کو جعلی میٹر لگا دیا جاتا ہے ، جس کا دفتر میں ریکارڈ نہیں ہوتا، واپڈا ملازمین اور ٹاؤٹ ہزاروں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں جبکہ صارف کو مفت بجلی کی استعمال کرنے کی سہولت سے مستفید ہوتا ہے، بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے صارفین نے ٹاؤٹوں کو میٹر لگوانے کیلئے رقم دے رکھی ہے، ٹاؤٹ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے اصل میٹر لگانے کی بجائے بوگس میٹر لگا دیتے ہیں اور فی میٹر دس سے بیس ہزار روپے وصول کرکے خود ہڑپ کر جاتے ہیں،پر یس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی ٹیم نے مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں لگائے گئے بوگس میٹروں کی تصاویر حاصل کرکے ایس ڈی او واپڈا سے ان میٹروں کی بابت تفصیلات سے آگاہی چاہی تو بتایا گیا کہ میٹر واپڈا کے دفتر سے چوری ہو چکے ہیں جن کی FIRتھانہ مصطفی آباد میں درج ہے جبکہ FIRکا نمبر بتانے سے قاصر رہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر بجلی چوری ممکن نہیں، حکومت بجلی چوروں کو وعدہ معاف گواہ بنا کر بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی اور بجلی چوروں کو ایک بار معاف کر دے تو بجلی چوری ہمیشہ کیلئے رک جائے گی، جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے تو دیگر ملازمین بجلی چوری کروانے کی بجائے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے، وہ نہ تو بجلی چوری کروائیں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.