حکومت کا محورصرف اور صرف عوام ہے،صوبائی و زیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 21:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کا محورصرف اور صرف عوامی ہے اور خدمت کے اس مشن پرعمل پیراہے ،مسلم لیگ (ن ) کی حکومت اپنی خدمت کی درخشندہ روایات کی بدولت اپنے ہی دور حکومت میں ملک کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی اورمسلم لیگ (ن ) کے ہی دور حکومت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا ،وزیر اعلی کا وژن کے مطابق تمام شہری و دہیاتی علاقو ں کو یکساں سہولیات سے آراستہ کیرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ، تمام ادارو ں کے افسران وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن اور حکومتی پالیسو ں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور تمام افسران کا مطمع نظر صرف اور صرف عوامی خدمت ہو نا چاہیے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور و زیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا شریف کی شبانہ روز محنتو ں کی وجہ سے پاکستان کاقومی تشخص پہلے سے بہتر ہو ا ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی و زیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے ضلع پاکپتن کے مختلف اداروں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر سیاسی و سماجی کارکن رانا احمد علی آرائیں، ڈی سی او جاوید اختر محمود ، ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ای ڈی او ایجو کیشن ڈاکٹر جاوید مظفر اقبال چشتی ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی ایس پی ہیڈ کو اٹر ہمایو ں افتخار ، ایم ایس ڈی ایچ کیو رحمت علی عمران اے ڈی اراضی ریکارڈ سنٹر عاصم ہاشمی سمیت متعلقہ ادارو ں کے فسران بھی مو جو د تھے ، صوبائی و زیر اقلیتی امور طاہر خلیل سند ھونے لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کا سرپرائز و زٹ کیا اور لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،انہو ں نے لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کی انتظامیہ کو عوامی خدمات اور سہولیان بہم پہنچانے کے سلسلہ میں ہد ایات جاری کیں ، انہو ں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائز یشن سے فرسودہ رسومات کا خاتمہ ہونے کہ ساتھ ساتھ عدالتوں اور پولیس میں لینڈ سے متعلق کیسز کا بوجھ کم ہوا ہے اور ریونیو میں اضافہ ہوا ہے ، انہو ں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈا راضی سنٹر کی انتظامیہ دلجمعی سے کام کرے اور عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے ادا کرے ،انہو ں نیگورنمنٹ کالج بر ائے خواتین کا دور کیا اور وہاں پر سیکورٹی کے معیار کاجائزہ لیا ، انہو ں نے گورنمنٹ کالج بر ائے خو اتین اور متعلقہ افسران کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ کالج کے کنٹرول روم کو مناسب جگہ پر شفٹ کرنے کے سلسلہ میں ہد ایات جاری کیں تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی با آسانی کنٹرول روم تک رسائی ممکن نہ ہو، صوبائی و زیر اقلیتی امور طاہر خلیل سند ھونے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز و زٹ بھی کیا، انہو ں نے ہسپتال کے تمام شعبو ں کا دورہ کیا اور بیڈز پر موجود مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور انکے مسائل سنے ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رحمت علی عمران نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مے سے متعلق تفصیلی پریزینٹشن دی اور ہسپتال میں مریضو ں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مفت اد ویات کی فراہمی کے متعلق بھی بتایا،ایم ایس نے صوبائی و زیر کو عملے کی کمی اور ہسپتال کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا،ہسپتال میں موجود لوگو ں نے صوبائی و زیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں عدم دلچسپی اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق فرائض کی ادائیگی سے گریزبیشتر اور بے شمار مسائل کو جنم دیتے ہیں صوبائی و زیر طاہر خلیل سندھو نے ایم ایس کو موقع پر ہی ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہد ایات جاری کیں ، طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ عوامی خدمت اور جذبے سے سرشار ہو کر حکومتی اور عوامی تو قعات کے مطابق تمام متعلقہ ادارو ں کے افسران وااہلکاران کو اپنی کارکردگی کو مو ثر بنائیں،انہو ں نے کہا کہ حکومت کی نظر میں اصل اہمیت کام کرنے والے افسران و اہلکاران کی ہوتی ہے اور حکومتی ترجیحات کے مطابق کام نہ کرنے والے غیر اہم ہو جاتے ہیں ،،علاوہ ازیں صوبائی و زیر نے ڈی سی او جاوید اختر محمود کے ضلع میں کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، انہو ں نے عوامی خدمت کو اور بہترین طریقے سے انجام دینے کے سلسلہ میں بھی ہد ایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :