چنیوٹ‘ حکومت پنجاب نے ویگن میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی چیک فراہم کر دئیے
جمعہ 18 مارچ 2016 21:57
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ویگن میں آگ لگنے کے بعد جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی چیک فراہم کر دیے گئے۔ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ڈی سی او دفتر میں بوکا ماشکیاں کے ندیم اور کاکے کی والدہ کو ایک ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسرچنیوٹ اورایم پی ائے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر 2015 میں فیصل آباد روڈ پر دوران سفر ویگن میں آگ لگنے سے ندیم اور کاکا نامی نوجوان جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان اپنے گھر کے واحد کفیل تھے جس بارے میاں شہباز شریف کو علم ہوا جنہوں نے ان کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی امداد ان کے دکھ کو کم تو نہیں کر سکتی تاہم ان سے وہ چھوٹا موٹا کاروبار کر کے باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر دونوں مرحومین کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.