ٓیوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں ،عزم و ہمت اور جد و جہد کی یاد دلاتا ہے اس دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت ،ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے
رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر کا تقریب سے خطاب
جمعہ 18 مارچ 2016 21:57
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں ،عزم و ہمت اور جد و جہد کی یاد دلاتا ہے اس دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت ،ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے اور ہمیں اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے23مارچ کے حوالے سے ہونے والے ساہیوال ڈویژن انٹر تحصیل کمشنر T20ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی طاہر امین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد منشاء سمیت متعلقہ افسران اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
ساہیوال ڈویژن انٹر تحصیل کمشنر T20ٹورنامنٹ میں تحصیل ساہیوال اور چچہ وطنی کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ تحصیل ساہیوال نے 181رنز بنا کر جیتا ۔
جیتنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40ہزار روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔میاں محمد منیر نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی قوم کے نمائندہ کی حیثیت رکھتے ہیں یہ پاکستان کو پوری دنیا میں ایک اعتدال پسند ملک کے طور پر متعارف کروانے کے لئے بھی بہترین ذریعہ ہیں ہمارے کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.