Live Updates

بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں، پاک بھارت میچ سے کرکٹ میں تبدیلی آئے گی، پاکستان جیتے گا،ہمارے دور میں پاکستان بھارت کو ہراتا تھا، قومی ٹیم کا مورال بلند ہے،ورلڈکپ میچز میں پاکستان نے کبھی بھارت کو شکست نہیں دی، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فاتح بارے کوئی نجومی ہی بتاسکتاہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 22:01

بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں، پاک بھارت میچ سے کرکٹ میں تبدیلی ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور 1992کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا یہ تو کوئی نجومی ہی بتاسکتاہے،بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرانا آسان نہیں، (آج ) کرکٹ میں تبدیلی آئے گی،انشاء اﷲ پاکستان جیتے گا،ہمارے دور میں پاکستان بھارت کو ہراتا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے،ورلڈکپ میچز میں پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت کو شکست نہیں دی،ایڈن گارڈنز میں پاکستان کو ہمیشہ کامیابی ملی ہے،پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے،ٹینشن کے ماحول میں ہارنے کا خوف شکست کا باعث بنتاہے،ٹینشن کے ماحول میں شکست کا خوف نکال کر کھیلنا چاہئے،کھلاڑی عوام کے جذبے دیکھ کر کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہدآفریدی کو کل ٹپس دوں گا، فی الحال شیئر نہیں کرسکتا، (کل )کے میچ میں دونوں ٹیموں پر بہت دباؤ ہوگا،دونوں ممالک کے عوام کو پاک بھارت میچ سے بہت لگاؤ ہے،میچ کے2اوورز میں گیم بدل جاتی ہے،ٹی20میچ میں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو حربے بتائے ہیں اگر وہ جیت گئی تو قوم کو ان ٹپس بارے بتاؤں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات