چارملزمان کو پکڑلیا ہے، ،حملہ کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ
پولیس ،رینجرز پر حملوں میں لیاری گینگ وار، کالعدم تنظیمیں اور لسانی و سیاسی جماعتیں ملوث ہوسکتی ہیں، میجر جنرل بلال اکبر
جمعہ 18 مارچ 2016 22:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے کہاہے کہ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں لیاری گینگ وار، کالعدم تنظیمیں اور لسانی و سیاسی جماعتیں ملوث ہوسکتی ہیں، کریکر حملوں میں ملوث چار ملزمان کو پکڑ لیاہے، حملے کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔کراچی میں کورنگی کراسنگ میں حملے کا شکار ہونے والی رینجرز چوکی کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ پر 400 گرام باردوی مواد استعمال کیا گیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ چوتھا اہلکار شدید زخمی ہے۔
ڈی رینجرز نے بتایا کہ کورنگی کراسنگ میں واقع رینجرز چیک پوسٹ حملے میں منظور الدین، کلیم اﷲ اور عبدالغفور نامی اہلکار ز زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے باعث چوکی کی دیوار گر گئی جبکہ ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
ڈی جی رینجرز نے مزید بتایا کہ پولیس کے تعاون سے کریکر حملوں میں ملوث چار ملزمان کا گرفتار کرلیا گیا ہے،فی الحال ان کی شناخت بتانا ٹھیک نہیں ہے، یہ پلاسٹک کنٹینر والے بم مخصوص علاقے میں پولیس اور رینجرز پر پھینکے گئے ہیں، دھماکوں میں پلاسٹک کیکنٹینرزاستعمال ہورہے ہیں،پہلے طرح کے دھماکوں میں لیاری کے گروپس ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے تین گروپ ہیں اور یہ تینوں گروپس مختلف طریقوں اور مواد کے ذریعے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں، پہلے دھماکے کی قسم وہ ہے جو لیاری میں کیے جاتے ہیں، دوسری قسم کے دھماکے پلاسٹک کنٹینرز میں کئی جاتے ہیں جو مخصوص علاقوں میں پولیس اور رینجرز پر پھینکے گئے جب کہ تیسری قسم کے دھماکے وہ ہیں جو دہشت گرد کرتے ہیں۔میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ پولیس نے ہماری بہت سے کیسز میں معاونت کی ہے اور کریکر حملوں میں گرفتار ہونے والے 4 ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس اور 3 کو رینجرز نے گرفتارکیا ہے جب کہ تازہ حملہ کس گروپ نے کیا اس سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا لیکن امید ہے جلد ہی واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچادیا جائے گا۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر گزشتہ تین روز کے دوران یہ پانچواں کریکر حملہ تھا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی رینجرز سمیت اعلی افسران ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.