وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سابقہ انتظامیہ کے دور میں جاری کی گئی جعلی ڈگریاں منسوخ کردیں

جمعہ 18 مارچ 2016 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سابقہ انتظامیہ کے دور میں جاری کی گئی جعلی ڈگریاں منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ انتظامیہ کے دور میں جاری کی گئی جعلی ڈگریاں منسوخ کردی گئی ہیں، 2013 میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں بیچلرز پروگرام کی 186 جعلی ڈگریاں جاری کی گئی تھیں۔جعلی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں سیاست دان اور تاجر بھی شامل ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے سابقہ دور میں جاری کی گئیں تمام ڈگریاں منسوخ کردی ہیں، جعلی ڈگریوں سے متعلق جاری تحقیقات میں وفاقی اردو یونیورسٹی نے تمام جعلی ڈگریوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو بھی فراہم کردی ہے۔