آئندہ ہفتے حیدرآباد میں دفتر کا افتتاح کریں گے، انیس قائم خانی
جمعہ 18 مارچ 2016 22:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جلد حیدرآباد میں بھی پارٹی کا دفتر قائم کیا جائے گا ، دفتر کیلئے حیدرآباد میں کرائے پر جگہ بھی لے لی گئی ہے۔
(جاری ہے)
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے بتایا کہ پارٹی رہنما آئندہ ہفتے حیدرآباد جارہے ہیں، آئندہ ہفتے حیدرآباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا جائیگا، پارٹی رہنما اندرون سندھ سمیت دیگر صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔
انیس قائم خانی نے انکشاف کیا کہ وہ مزید وکٹیں بھی گرائیں گے اور مسائل پر بھی بات کرینگے، ان کی ہر پریس کانفرنس میں وکٹ نہیں گریگی، انکی پارٹی اپریل کے وسط میں جلسہ کرے گی اور 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ایک سوال پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ وہ گورنر سندھ کی بڑی عزت کرتے ہیں، وہ گورنر صاحب سے رابطے میں ہوتے تو گورنر ہمارے درمیان ہوتے، ڈھائی سال سے گورنر سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.