Live Updates

تحریک انصاف بلوچستا ن کا این اے267 کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

انتخابات سے قبل جانبدار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی تعیناتی حکومت کی بدنیتی کا مضمر ہے ،سردار یار محمد رند عوامی رائے دہی پر قدغن لگانے کی قطعی اجازت نہیں دینگے اور دھاندلی پر مبنی ہر عمل کی بھ رپور مذاحمت کی جائیگی،پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستا ن نے حلقہ این اے267 کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل جانبدار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی وسیم احمد کی تعیناتی حکومت کی بدنیتی کا مضمر ہے پی ٹی آئی مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کر تی چلی آرہی ہے باہم ارباب اختیار کی جانب سے عملی طور پر ہمارے خدشات کو دور کر کے صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے عوامی رائے دہی پر قدغن لگانے کی قطعی اجازت نہیں دینگے اور دھاندلی پر مبنی ہر عمل کی بھ رپور مذاحمت کی جائیگی جمعہ کو پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رند کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کونسل اور سینئر اراکین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ این اے267 کے ضمنی انتخابات سے متعلق حکمران پارٹی بوکھلاہٹ اور خوف وہراس کا شکار ہے کیونکہ این اے267 پر پی ٹی آئی کی فتح سے بلوچستان میں حکمران پارٹی کی بقاء کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور اس نشست پر کامیابی سے ہی پارلیمانی سیاست میں پی ٹی آئی بلوچستان کی نمائندگی ایوان میں شروع ہوجائیگی انہوں نے کاہ کہ دھاندلی کا عمل اب عوام کیلئے قطعی قابل قبول نہیں ہم صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اور موجودہ وقت کسی کو بھی اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہئے کہ ماضی کی دھاندلی پر مبنی روایات کو دہرا کر عوام کے آئینی حق رائے دہی کو یر غمال بنایا جائیگا اور اپنے پسند کے نتائج حاصل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت جانبداری کے اقدامات کر کے ہمیں احتجاج کی جانب دھکیلا جا رہا ہے پی ٹی آئی عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی اور اپن اے267 پر کوئی سودے بازی نہیں کر ے گی اور این اے267 پر عوامی حق رائے پر صاف وشفاف وغیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے علاوہ کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے احتجاجی شیڈول سے متعلق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے اہم اعلانات کرینگے اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی اجلاس میں میر اسما عیل لہڑی، نوابزادہ شریف جو گیزئی، فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ، عظیم کاکڑ، ملک فیصل دہوار، داؤد شاہ کاکڑ، اختر مندوکٰل، ہاشم پانیزئی، بابر مرغزانی، خادم حسین وردگ، ظفر اللہ بلوچ، عرض محمد عمرانی، بسم اللہ آغا، خدابخش لہڑی، چوہدری شبیر، نورالدین کاکڑ ،بابر یوسفزئی اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات