موجود ہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی
جمعہ 18 مارچ 2016 22:22
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجود ہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے کاروباری وتجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے اس حوالے سے بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت جس میں پشتونخوا میپ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور نیشنل پارٹی شامل ہیں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں بزنس نیٹ ورک اور سکیلنگ اپ نیوٹریشن (سن)کے زیر اہتمام غذائیت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے اجلاس میں شرکت کی اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔(جاری ہے)
جبکہ عالمی ادارہ خوراک ، گین ، یونیسف، اور فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بلوچستان کے وفد کو اجلاس میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیاانہوں نے پنجاب کی بزنس کمیونٹی کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور غذائیت کی کمی کے مسئلے اور صوبے میں تجارتی مواقعوں کا جائزہ لیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ بزنس نیٹ ورک کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جس میں اراکین پارلیمنٹ اور کوئٹہ کی بزنس کمیونٹی بھی شریک ہوگی صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت پرزور دیا کہ بلوچستان کے ذریعے افغانستان اور ایران کے ساتھ علاقائی تجارت کے علاوہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.