راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی ، بسنت پر پابندی کے باوجود سارا دن بوکاٹا کی آوازیں ، کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کی گئی
گنجان آباد علاقوں کی چھتوں پرمنچلے ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگاکر موجیں اڑاتے رہے مختلف علاقوں میں پتنگ اڑاتے اور لوٹتے زخمی 21 جوانوں نے مقامی ہسپتالوں نے مرہم پٹی کروائی
جمعہ 18 مارچ 2016 22:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) بسنت پر پابندی کے باوجودضلعی انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی کے باعث راولپنڈی میں سارا دن بوکاٹا کی آوازیں جبکہ کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ گنجان آباد علاقوں کی چھتوں پرمنچلے ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگاکر موجیں اڑاتے رہے۔ تھانہ صادق آباد،وارث خان، بنی،گنجمنڈی ، رتہ امرال، نیوٹاؤن اور تھانہ سٹی کے عملے نے پتنگ بازاروں سے ایک دن کیلئے مکمل تعاون کیا۔
مختلف علاقوں میں پتنگ اڑاتے اور لوٹتے ہوئے زخمی ہونے والے 21 جوانوں نے مقامی ہسپتالوں نے مرہم پٹی کروائی۔ تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی شہر میں گزشتہ جمعے کو ہونے والی بارش کے باعث پتنگ با زو ں نے ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کے بسنت کے متعلق احکا ما ت کو خا طر میں نہ لا تے ہو ئے جمعرا ت کی رات اور پھر گزشتہ روز بسنت منائی۔(جاری ہے)
شہر کی مختلف علا قو ں اصغر مال، کرتار پورہ، بنی، گوالمنڈی، کالج روڈ، آریہ محلہ ،چمن زا ر ،ندیم کا لو نی ،ملت کا لو نی ،رحیم آبا د ،ڈہو ک کھبہ ،ڈھوک الہی بخش،بھابڑا بازار، مریڑ حسن ،تما سمہ آبا د ،نا ز سینما ،شکریا ل ،صادق آبا د ،ڈہو ک رتہ ،گوا لمنڈی ،ڈہوک حسو، ہزارہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بسنت منا نے والوں نے پولیس کی جانب سے پابندی کے اعلان کو رنگ بر نگی پتنگو ں سے اڑا دیا ،دن کے اوقات میں آسمان پر ہر طرف پتنگیں ہی پتنگیں دیکھائی دیں۔
ہر طر ف بو کا ٹا کو شو ر اٹھا ،وقفے وقفے سے چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے ہوا ئی فا ئر نگ کی جاتی رہی ،شنا ئیو ں اور پٹا خو ں کا استعما ل عا م رہا،جبکہ مغرب کے قریب آتش بازی بھی کی گئی۔دوسری جا نب گڈی لو ٹنے والے گروہ بھی سر گر م ہو گئے۔انگت پورہ، رتہ، بھابڑا بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں اونچی چھتوں پر بسنت کے موقع پر بڑے پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ جبکہ بار بی کیو سے آنے والے مہمانوں کی تواضح کو سلسلہ بھی جاری رہا۔ لیکن مقامی تھانے میں معاملات طے ہونے کی وجہ سے کہیں بھی بڑی کاروائی دیکھنے میں نہ آئی۔اس ھوالے سے معلوم ہوا کہ شہر بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اکیس نوجوان و بچے پتنگیں لوٹے اور گرنے سے ذخمی ہو کر طبی امداد کیلئے پہنچے۔البتہ ریسکیو 1122 پر امداد کیلئے گزشتہ روز کسی قسم کی کال نہیں کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.