جواہر لال یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا

کشمیری بھارتی شہری ہیں ہم انکے مسائل پر ہمیشہ بات کرسکتے ہیں،ہمارا احتجاج افضل گورو کی سزائے موت کے خلاف تھا اسکی حمایت میں نہیں،انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 22:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کسی بھی فورم پر کشمیریوں سے متعلق معاملات پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیری بھارتی شہری ہیں ہم انکے مسائل پر ہمیشہ بات کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کنہیا کمارنے کشمیری رہنما افض گورو کی حمایت کرنے سے انکار کیا تاہم انکی سزائے موت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا احتجاج سزائے موت کے خلاف تھا افضل گورو کی حمایت میں نہیں۔ کنہیا کمار نے واضح کیا کہ ہند مخالف نعروں سے وہ متفق نہیں ہیں اور ایک شہری کے ناطے ارد گرد ایسی کسی بھی سرگرمی کو روکنا ان کی ذمہ داری ہے، لیکن اسی طرح کی ذمہ داری ادا کرنے کی توقع حکومت سے بھی کی جاتی ہے۔اپنے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرائے جانے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر ان کے خلاف انگریزوں کے زمانے کا سیاہ قانون لگانے سے گریز نہیں تو انہیں بھی بھگت سنگھ اور چندر شیکھر آزاد بننے سے گریز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :