بیلجیئم ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پیر س حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ
جمعہ 18 مارچ 2016 22:28
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بیلجیئم میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پیر س حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی سیکیورٹی فورسز نے پیرس حملوں کے ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
(جاری ہے)
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیاہے۔
صالح عبدالاسلام کو مولن بیک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے ۔ واضح رہے کہ پیرس حملوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے قبول کی تھی اور حملوں کے وقت صالح عبدالسلام پیرس ہی میں موجود تھے۔پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.