اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت28مارچ تک ملتوی کردی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت28مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹی فی کیشن اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی کی ۔