وفاقی دارالحکومت میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ، گراونڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا، قائد اعظم گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کرینگے

ا سلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ عنصرکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ا سلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ عنصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ، پلے گراونڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا، قائد اعظم گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کرینگے ، امید ہے کہ قومی ٹیم پاک بھارت کرکٹ میچ میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ دے گی جبکہ اسلام آباد میں ہاکی کی ترقی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کروں گا ۔

وہ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پہلے انویٹیشنل ٹی 20انڈور گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر وٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک مہربان اور اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئرمین شہر یار خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ عنصر نے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے پر امید ہیں ، شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہے، میچ میں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نہ صرف اقدامات کئے جائینگے بلکہ پلے گراونڈز کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے ہم اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :